حسن علی نے شعیب اختر کیلئے بھی ’خطرے‘ کی گھنٹی بجا دی، ایسا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے جس کے بارے میں دنیا کا کوئی باﺅلر خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتا تھا، جان کر آپ کو بے حد فخر ہو گا

حسن علی نے شعیب اختر کیلئے بھی ’خطرے‘ کی گھنٹی بجا دی، ایسا ریکارڈ توڑنے کے ...
حسن علی نے شعیب اختر کیلئے بھی ’خطرے‘ کی گھنٹی بجا دی، ایسا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے جس کے بارے میں دنیا کا کوئی باﺅلر خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتا تھا، جان کر آپ کو بے حد فخر ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز نوجوان فاسٹ باﺅلر حسن علی بہت کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں پر جا پہنچے اور دنیا کے بڑے بڑے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچایا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”عامر اگر بال اندر لانی ہے تو بولو نا میری جان میں۔۔۔“ محمد عامر نے آﺅٹ سوئنگ کے بجائے ان سوئنگ کروائی تو کپتان نے ان سے کیا کہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
وہ ناصرف چیمپینز ٹرافی کے بہترین کھلاڑی قرار پائے بلکہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھی نمبرون باﺅلر بن چکے ہیں اور اب وہ پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کا ایسا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ چکے ہیں جس کے بارے میں دنیا کا کوئی باﺅلر سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔
حسن علی لگاتار 13 و ن ڈے انٹرنیشنل میچوں میں مسلسل وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستان کے دوسرے باﺅلر بن گئے ہیں اور اگر انہوں نے اگلے تین میچوں میں ہر میچ کے دوران کم از کم ایک وکٹ بھی حاصل کر لی تو شعیب اختر کا ریکارڈ برابر کر دیں گے جنہوں نے 16 لگاتار میچوں میں وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے میچ کا ایسا نتیجہ سامنے آ گیا کہ نیوزی لینڈرز اچھل پڑے اور پاکستانی ہکا بکا رہ گئے، کسی کو یقین ہی نہ آیا کہ۔۔۔
سب سے زیادہ لگاتار ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کے دوران وکٹیں حاصل کرنے کا ورلڈ ریکارڈ آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر بریٹ لی کے پاس ہے جنہوں نے لگاتار 26 میچوں میں وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید :

کھیل -