بارش کے باعث میچ روکا گیا تو کریز پر کون سے پاکستانی بلے باز موجود تھے؟ جان کر ہی آپ بے حد افسردہ ہو جائیں گے اور بے اختیار کہیں گے ”بارش نہ ہوتی تو میچ اپنا تھا“

بارش کے باعث میچ روکا گیا تو کریز پر کون سے پاکستانی بلے باز موجود تھے؟ جان کر ...
بارش کے باعث میچ روکا گیا تو کریز پر کون سے پاکستانی بلے باز موجود تھے؟ جان کر ہی آپ بے حد افسردہ ہو جائیں گے اور بے اختیار کہیں گے ”بارش نہ ہوتی تو میچ اپنا تھا“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 61 رنز سے شکست تو دیدی ہے لیکن یہ جان کر آپ کو بے حد افسوس ہو گا کہ جب بارش شروع ہوئی تو اس وقت کریز پر کون سے کھلاڑی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”عامر اگر بال اندر لانی ہے تو بولو نا میری جان میں۔۔۔“ محمد عامر نے آﺅٹ سوئنگ کے بجائے ان سوئنگ کروائی تو کپتان نے ان سے کیا کہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 315 رنز بنائے تو پاکستان بیٹنگ لائن ہدف کے تعاقب میں لڑکھڑا گئی۔ اظہرعلی ناکام ہوئے تو شعیب ملک بھی متاثر نہ کر سکے جبکہ بابر اعظم نے بھی قوم کی امیدوں کو توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔حسن علی نے شعیب اختر کیلئے بھی ’خطرے‘ کی گھنٹی بجا دی، ایسا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے جس کے بارے میں دنیا کا کوئی باﺅلر خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتا تھا، جان کر آپ کو بے حد فخر ہو گا
پاکستان نے 30.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے تو بارش شروع ہو گئی اور میچ روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہو سکا لیکن اس وقت فخر زمان 82 رنز کیساتھ کریز پر موجود تھے جبکہ فہیم اشرف بھی 17 رنز کیساتھ ان کا ساتھ دے رہے تھے اور یقینا اگر بارش نہ ہوئی تو یہ دونوں بلے باز پاکستان کو میچ جتوانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے تھے۔

مزید :

کھیل -