یاسر شاہ نے میچ کے دوران اپنی ٹیم برسبین ہیٹ کے کپتان برینڈن میکالم کے سر پر گیند مار دیا اور پھر۔۔۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بگ بیش لیگ (بی بی ایل) ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں جبکہ اس ٹورنامنٹ میں کئی پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کے باعث پاکستان میں بھی اس ٹورنامنٹ میں خاصی دلچسپی لی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”عامر اگر بال اندر لانی ہے تو بولو نا میری جان میں۔۔۔“ محمد عامر نے آﺅٹ سوئنگ کے بجائے ان سوئنگ کروائی تو کپتان نے ان سے کیا کہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
ٹورنامنٹ میں برسبین ہیٹ اور پرتھ سکارچرز کے درمیان میچ کے دوران یاسر شاہ نے اپنی ٹیم کے کپتان برینڈن میکالم کے سر پر گیند مار دیا جس پر سٹیڈیم میں موجود شائقین کی ہنسی چھوٹ گئی کمنٹیٹرز کا بھی ہنسی سے برا حال ہو گیا جبکہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک تہلکہ مچا رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔حسن علی نے شعیب اختر کیلئے بھی ’خطرے‘ کی گھنٹی بجا دی، ایسا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے جس کے بارے میں دنیا کا کوئی باﺅلر خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتا تھا، جان کر آپ کو بے حد فخر ہو گا
ہوا کچھ یوں کے بلے باز نے شاٹ کھیلی تو گیند یاسر شاہ کی جانب گئی جنہوں نے ڈائیو کر کے گیند روکی اور اپنے کپتان کی جانب اچھال دی مگر کپتان اپنا رخ وکٹ کی جانب یعنی بلے باز کی جانب کر کے کھڑے ہو گئے اور گیند سیدھی ان کے سر پر جا لگی جس پر ہنسی کا ایک طوفان آ گیا۔
۔۔۔ ویڈیو دیکھیں۔۔۔
اس میچ میں برسبین ہیٹ کی کامیابی نے واقعے کو اور بھی یادگار بنا دیا ہے جنہوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے جس کے جواب میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم 142 رنز پر آﺅٹ ہو گئی اور 49 رنز کی شکست ان کا مقدر بنی۔