کوئٹہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق

کوئٹہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق
کوئٹہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق

  

کوئٹہ(ویب ڈیسک) سریاب روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا، زخمی اہلکارکو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سیکیورٹی فورسزنےعلاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ