عمران خان کی تیسری شادی پر معروف اینکر پرسن رابعہ انعم نے ان کا اس طرح سے دفاع کردیا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان بھی خوش ہو جائیں گے

عمران خان کی تیسری شادی پر معروف اینکر پرسن رابعہ انعم نے ان کا اس طرح سے دفاع ...
عمران خان کی تیسری شادی پر معروف اینکر پرسن رابعہ انعم نے ان کا اس طرح سے دفاع کردیا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان بھی خوش ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی تیسری شادی کی خبر آتے ہی سوشل میڈ یا پر چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں اور بعض لوگ عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں جبکہ کچھ ان کی حمایت میں بھی سامنے آرہے ہیں ۔
تفصیل کے مطابق مقامی اخبار ’دی نیوز‘میں شائع ہونے والی عمر چیمہ کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے تیسری شادی کر لی ۔سینئر صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ نکاح کی تقریب یکم جنوری کو لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس کے سیکٹر وائی میں دلہن کے قریبی دوست کے گھر میں منعقد ہوئی ،یہ پی ٹی آئی رہنما کے بھی قریبی دوست کا گھر تھا ۔بتا یا جا رہا ہے کہ عمران خان نے یکم جنوری کی شب لاہور میں خاتون سے شادی کر کے سال نو کا آغاز کیا۔یہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا اور لوگوں نے اپنے اپنے جذبات کا اظہا ر کرنا شروع کردیا ۔اس حوالے سے معروف اینکر پرسن رابعہ انعم نے مائیکر وبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ”اگر ہم عمران خان کی شادی کو اس لیے زیر بحث لا رہے ہیں کیونکہ وہ عوامی نمائندے ہیں تو ہم ان صحافیوں اور دیگر سیاستدانوں کو زیر بحث کیوں نہیں لاتے جنہوں نے خفیہ شادیاں کر رکھی ہیں ؟صرف عمران خان ہی کیوں؟۔
لائیو چینلز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -