پہلا میچ ہار کر بھی پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری مل گئی، وہ کام ہو گیا جس کا چیمپینز ٹرافی کے بعد پاکستانیوں اور سابق کرکٹرز کو شدید انتظار تھا، جان کر آپ بھی کہیں گے ”یا اللہ تیرا شکر ہے“
ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 61 رنز سے شکست ہو چکی ہے مگر یہ میچ ہار کر بھی پاکستانیوں کو وہ خوشخبری مل گئی ہے جس کا چیمپینز ٹرافی کے بعد سے قوم کیساتھ ساتھ سابق کھلاڑیوں کو بھی شدت سے انتظار تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”عامر اگر بال اندر لانی ہے تو بولو نا میری جان میں۔۔۔“ محمد عامر نے آﺅٹ سوئنگ کے بجائے ان سوئنگ کروائی تو کپتان نے ان سے کیا کہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
اس میچ میں تمام بلے باز ناکام ہو گئے مگر فخر زمان جنہوں نے چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کے خلاف اہم سنچری سکور کی تھی، فارم میں واپس آ گئے ہیں اور پاکستانی اس پر خوشی سے نہال ہیں کیونکہ چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ کے بعد سے وہ خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔
اس پر ناصرف پاکستانی شائقین کرکٹ پریشانی کا شکار تھے بلکہ سابق کھلاڑیوں نے بھی ان پر تنقید شروع کر دی تھی اور ان کی ناکامی کی وجہ تکنیک کی خرابی قرار دیا تھا۔
سابق کپتان عامر سہیل نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اب ان کا پاکستانی ٹیم کیلئے کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ دوسری ٹیموں نے ان کی کمزوریاں پکڑ لی ہیں جبکہ قومی ٹیم کیساتھ موجود کوچز کی ”فوج“ انہیںصحیح معلومات فراہم کرنے اور ان کی خامیاں دور کرنے میں ناکام ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔حسن علی نے شعیب اختر کیلئے بھی ’خطرے‘ کی گھنٹی بجا دی، ایسا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے جس کے بارے میں دنیا کا کوئی باﺅلر خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتا تھا، جان کر آپ کو بے حد فخر ہو گا
مگر اب پاکستانیوں کی یہ تشویش ختم ہو گئی ہے کیونکہ نیوزی لینڈ میں پہلی مرتبہ کھیلنے والے فخر زمان نے اپنے پہلے ہی میچ میں 86 گیندوں پر 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس دوران 4 چھکے اور 6 چوکے بھی مارے لیکن بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ۔