آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان
آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بادل چھائے رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی اور وسطی پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں رات کے وقت ک±ہر پڑنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں موسم سرد اور خشک رہا۔ آج ملک میں سب سے زیادہ سردی چناراور سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا اس کے علاوہ اسلام آباد دو، لاہور چار، کراچی تیرہ، پشاور تین، کوئٹہ منفی تین، مری منفی دو، مظفرآباد دو، گلگت منفی پانچ، فیصل آباد پانچ، ملتان سات اور حیدرآباد میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

مزید : ماحولیات /علاقائی /اسلام آباد