مبارک پور: شادیوں کا جھانسہ دے کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا گروہ متحرک

مبارک پور: شادیوں کا جھانسہ دے کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا گروہ متحرک
مبارک پور: شادیوں کا جھانسہ دے کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا گروہ متحرک

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بہاولپور (ویب ڈیسک) تحصیل احمد پور شرقیہ کے نواحی قصبہ مبارک پور میں شادیوں کا جھانسہ دے کر غریب سادہ لوح عوام کو لوٹنے والا گروہ متحرک ہوگیا، خوبصورت لڑکیوں کی تصاویر کے ذریعے شادی کے سہانے خواب ادھورے، باقاعدہ لڑکے والوں سے شادی سے قبل رشتہ دکھا کر مطمئن کرکے لاکھوں روپے شاپنگ، جعلی نکاح رجسٹرڈ، رخصتی نہ ہونے پر پول کھل گیا۔

روزنامہ خبریں کے مطابق کے مطابق مبارک پور کے نواحی علاقہ پل نصیر والی موضع رکرانی کے رہائشی محمد ارشد لودھرا، محمد امیر لودھرا پسران اکرم لودھرا نے بتایا کہ شادی کے چکر میں مبینہ فراڈی گروپ کے سرغنہ نذیر احمد سکنہ موضع گھڑی کنڈی کے ہتھے چڑھ کر جمع پونجی لٹاچکے جس نے خوبصورت لڑکیوں کی تصاویر دکھا کر بہاولپور میں باقاعدہ رشتہ دکھایا، پسند آنے پر ہم سے ہزاروں روپے شاپنگ، زیورات اور کپڑوں کی مد میں خرچکئے، رخصتی اور نکاح کیلئے بارات لے کر بھی گئے، جہاں نکاح تو ہوا مگر رخصتی کے لئے ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے بارات واپس بغیر دلہن آئی اور بعد میں مزید رقم کا مطالبہ کیا گیا جب ہم دوبارہ لڑکی والے گھر گئے تو وہ گھر چھوڑ کر کہیں اور جاچکے تھے۔ ان فراڈیوں نے کئی غریب سادہ لوح عوام کو لوٹا ہوا ہے، اب تک ہمارے تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے خرچ ہوچکے ہیں، رشتہ یزمان میں دکھایا اور نکاح کے دوران قاضی اور جعلی نکاح خواں کو بھی پیسے دلوائے۔

شادی شدہ خاتون اغواء، جعلی طلاق تیار کرکے زیادتی، ویڈیو بنالی

ایک اور متاثرہ شخص منیر احمد ولد احمد بخش لودھرا سکنہ موضع رکرانی نے بتایا وٹہ سٹہ کی شادی کے لئے بیٹی کا رشتہ کیا لیکن بعد میں رشتہ دینے سے انکاری ہوچکے ہیں۔ میری بیٹی بھی ان کے پاس ہے۔ ایک اور نوجوان نے بتایا کہ میں بھی ان فراڈیوں کے چکر میں آکر شادی کے لالچ میں ایک لاکھ روپے دے چکا ہوں، شادی ہوئی اور نہ ہی پیسے واپس مل رہے ہیں۔ انہوں نے ڈی پی او بہاولپور سے اس فراڈیے کے ساتھ دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /بہاول پور /جرم و انصاف