بیٹے کے رشتہ کا جھانسہ دے کر بیوی قتل، شوہر تاحال لاپتہ

بیٹے کے رشتہ کا جھانسہ دے کر بیوی قتل، شوہر تاحال لاپتہ
بیٹے کے رشتہ کا جھانسہ دے کر بیوی قتل، شوہر تاحال لاپتہ

  

وہاڑی (ویب ڈیسک) بیٹے کا رشتہ کروانے کا جھانسہ دے کر  بیوی کو کسووال لے جاکر قتل کردیا گیاجبکہ اس کے ساتھ موجود شوہر تاحال لاپتہ ہے۔ خاتون کی لاش قبرستان سے برآمد ، لواحقین نے لاہور روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک معطل کردی ۔

روزنامہ خبریں کے مطابق تقریباً 15 روز قبل نواحی گاﺅں 225ای بی کے رہائشی حنیف رحمانی اور اس کی بیوی ساجدہ بی بی جو گاﺅں میں دایہ گیری کا کام کرتی تھیں، اسی گاﺅں کا رہائشی محمد عباس ان کے بیٹے کا رشتہ کروانے کا جھانسہ دے کر کسووال لے گیا جہاں گزشتہ روز چک نمبر 102، 121 کے قبرستان سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی جسے آوارہ کتے نوچ رہے تھے۔ کسووال پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش قبضہ میں لے لی جس کی خبر اخبارات میں شائع ہونے پر حنیف کے لواحقین تھانہ کسووال گئے تو انہوں نے لاش کو ساجدہ بی بی کی حیثیت سے شناخت کرلیا جبکہ اس کا خاوند تاحال لاپتہ ہے۔ لاش کی برآمدگی کی اطلاع ملنے پر مقتولہ کے رشتہ داروں اور اہلیان دیہہ نے لاہور ملتان روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی جس کے نتیجہ میں دونوں اطراف ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔

کوٹ لکھپت: پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی کی خود کشی

احتجاج کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی بورے والا طاہر مجید، ایس ایچ او خالد گورائیہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے لیکن مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری اور حنیف کی برآمدگی تک سڑک کھولنے سے انکار کردیا۔ مشتعل مظاہرہ نے پولیس اور مقامی زمیندار کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مقتولہ کے بیٹے عمر فاروق اور دیگر نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے حنیف اور ساجدہ کے لاپتہ ہونے کی اطلاع مقامی پولیس کو دی جس پر پولیس نے محمد عباس کو حراست میں لیا اور ایک بااثر زمیندار کی سفارش پر چھوڑدیا جبکہ ہم نے شبہ بھی ظاہر کیا تھا کہ اسلم اور اس کے ساتھیوں نے دونوں میاں بیوی کو قتل کردیا ہے لیکن پولیس نے مقدمہ درج کیا اور نہ ہی کوئی تفتیش کی بلکہ الٹا ہمیں ہراساں کیا اور کہا کہ ہم پہلے قتل اور اغوا کا ثبوت لاﺅ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی طاہرمجید نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ گگو کے دورہ کے موقع پر مقتولہ کے بیٹے نے اپنے والدین کے لاپتہ ہونے کی اطلاع انہیں دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم عباس اور اس کے بہنوئی اسلم کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /وہاڑی