ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا رواں سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کریں گے، تیاریاں شروع

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا رواں سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کریں گے، ...
ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا رواں سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کریں گے، تیاریاں شروع

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا رواں سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

نجی ٹی وی اب تک نیوز کے مطابق ہر دلعزیز ریسلر جان سینا کے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، وہ مارچ 2018 میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وہ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) سے تعلق رکھنے والے پہلے پروفیشنل ریسلر ہوں گے جو پاکستان کا دورہ کریں گے، اس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ منتظمین نے سکیورٹی اداروں کے ساتھ رابطے شروع کردیے ہیں تاکہ سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا جاسکے۔

حسن علی نے شعیب اختر کیلئے بھی ’خطرے‘ کی گھنٹی بجا دی، ایسا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے جس کے بارے میں دنیا کا کوئی باﺅلر خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتا تھا، جان کر آپ کو بے حد فخر ہو گا

خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں جان سینا نے آسٹریلیا کے دورے کے دوران سڈنی میں شین واٹسن سے تھوڑی بہت کرکٹ بھی سیکھی تھی۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی کہ جان سینا عنقریب پشاور زلمی کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ مارچ میں ہونے والے جان سینا کے دورے کے خدو خال ابھی تک واضح نہیں ہوسکے ہیں اور یہ پتہ نہیں لگ سکا کہ وہ ریسلنگ کی پرموشن کیلئے پاکستان آرہے ہیں یا پھر پی ایس ایل میں شرکت کیلئے آرہے ہیں۔

”عامر اگر بال اندر لانی ہے تو بولو نا میری جان میں۔۔۔“ محمد عامر نے آﺅٹ سوئنگ کے بجائے ان سوئنگ کروائی تو کپتان نے ان سے کیا کہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی کئی ریسلرز پاکستان آئے تھے جنہوں نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ریسلنگ بھی کی تھی تاہم پہلے آنے والے ریسلرز ڈبلیو ڈبلیو ای کے پروفیشنلز نہیں تھے۔

مزید : کھیل