جعلی پیر بیویوں سمیت غائب

جعلی پیر بیویوں سمیت غائب
جعلی پیر بیویوں سمیت غائب

  

لودھراں (ویب ڈیسک) جعلی پیر بلال عرف بلا لاموچی اپنی بیویوں سمیت رفو چکر، جعلی پیر  نے خون کے رشتوں کی بھی دھجیاں اڑادیں، خواتین نے نام نہ بتانے کی شرط پر جعلی پیر کے کالے کرتوتوں سے پردہ اٹھانے کے لئے تھا۔

اخبار کے مطابق ڈی پی او آفس کے عین بغل میں موجود بستی گھیر میں جعلی پیر بلال عرف بلالاموچی رہتا ہے اس کے بارے میں جیسے ہی خبریں میں خبر شائع ہوئی اور وہ اپنی دنوں بیویوں سمیت ضروری سامان لے کر علاقہ چھوڑ کر روپوش ہوگیا اور ان کے خلیفے اور سہولت کار بھی رو پوش ہوگئے جبکہ جعلی پیر بلال عرف بلا لاموچی کے کالے کرتوتوں کے بارے میں مزید انکشاف ہوا کہ اس نے اپنے خاندان کی نوجوان لڑکیوں کے ساتھ بھی حاضریوں کا بہانا رچا کر ان کو بے آبرو کرتا رہا ہے جس میں اس کے ظلم کا شکار اس کے بھائی کی بیٹی بھی شامل ہے۔

یہ بھکاری روز کے کتنے کماتا ہے، اس کے کتنے کاروبار اور بیویاں ہیں؟ سن کر آپ بھی کہیں گے کاش بھکاری ہی بن جاتے

جب لوگوں کو اس جعلی پیر بلال عرف بلالاموچی کے کرتوتوں کا پتہ چلا تو وہ اندرون سندھ فرار ہوگیا اس طرح اس جعلی پیر نے اپنے پاس تعویز اور دم کے لئے آنے والی کئی خواتین کو اپنے جال میں پھنساکر ان کی طلاق کرواتا اور دوسرے شہروں میں منتقل کردیتا، مزید یہ بھی معلوم ہوا کہ دھونی دیتے وقت یا حاضری کے بہانے  مختلف اقسام کی منشیات استعمال کرتا جس سے ظاہر کرتا کہ موکل حاضر ہوگئے ہیں۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لودھراں