حکومت کا عارف خان کو سیکریٹری خزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ

حکومت کا عارف خان کو سیکریٹری خزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ
حکومت کا عارف خان کو سیکریٹری خزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے عارف احمد خان کو سیکریٹری خزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔جیونیوز کے مطابق سیکریٹری خزانہ شاہ محمود کے ریٹائر ہونے کے بعد انہیں وزیر خزانہ کا مشیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ عارف احمد خان کو سیکریٹری خزانہ مقرر کیا جائے گا۔عارف احمد خان اس وقت سیکریٹری اقتصادی ڈویژن کے طور پر کام کررہے ہیں اور وہ وفاقی سیکریٹری داخلہ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بعد رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ مقرر کیا گیا ہے جب کہ مفتاح اسماعیل کو وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔