چیف جسٹس کچھ توجہ خیبر پختونخوا اور سندھ پر بھی دیں:مریم نواز

چیف جسٹس کچھ توجہ خیبر پختونخوا اور سندھ پر بھی دیں:مریم نواز
چیف جسٹس کچھ توجہ خیبر پختونخوا اور سندھ پر بھی دیں:مریم نواز

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(آن لائن) مریم نواز نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار پر طنز کے نشتر برساتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ توجہ سندھ اور خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں بھی دے دیں۔پنجاب کے ہسپتالوں کی حالت بہت بہتر ہے اس لئے سندھ اور خیبرپختونخوا سے لوگ علاج کے لئے پنجاب کے ہسپتالوں میں آتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چیف جسٹس پاکستان سے التماس کرتے ہوئے کہا کہ ان کو چاہئے کہ پنجاب کے ہسپتالوں کے معائنے کرنے کے بعد کچھ توجہ سندھ اور خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں کی طرف بھی دے دیں ۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں ہر سہولت میسر ہے اور ہر لحاظ سے پاکستان کے بہترین ہسپتال ہیں ۔ سندھ اور خیبرپختونخوا کے عوام علاج معالجے اور صحت کی بہترین سہولیات کے لئے پنجاب کے ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں ۔یاد رہے کہ ہفتہ کے روز چیف جسٹس آف پاکستان نے لاہور میں پنجاب کے ہسپتالوں کی حالت زار پر اظہار برہمی کیا ہے اور ریمارکس دیئے ہیں کہ غریبوں کو مفت دوائی میسر نہیں اور پنجاب حکومت اشتہاروں کی مد میں کروڑوں پروے لٹا رہی ہے ۔

مزید : قومی