”یہ وہ لمحہ ہے جب میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا کیونکہ۔۔۔“ اس تصویر میں سرفراز احمد کیا کر رہے ہیں اور اس کے بعد کیا ہوا؟ جان کر آپ صرف اتنا ہی کہیں گے ”اوہو“

”یہ وہ لمحہ ہے جب میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا کیونکہ۔۔۔“ اس تصویر میں ...
”یہ وہ لمحہ ہے جب میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا کیونکہ۔۔۔“ اس تصویر میں سرفراز احمد کیا کر رہے ہیں اور اس کے بعد کیا ہوا؟ جان کر آپ صرف اتنا ہی کہیں گے ”اوہو“

  

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 61 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تو پاکستانیوں نے اس کی کئی وجوہات بیان کیں جن میں اظہر علی، بابر اعظم کا غلط آﺅٹ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پہلا میچ ہار کر بھی پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری مل گئی، وہ کام ہو گیا جس کا چیمپینز ٹرافی کے بعد پاکستانیوں اور سابق کرکٹرز کو شدید انتظار تھا، جان کر آپ بھی کہیں گے ”یا اللہ تیرا شکر ہے“

لیکن نے اس شکست کا سب سے زیادہ ذمہ دار کپتان سرفراز احمد کو قرار دیا جنہوں نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کا کیچ اس وقت چھوڑا جب وہ 26 کے انفرادی سکور پر کھیل رہے تھے لیکن جب انہیں دوسری زندگی ملی تو انہوں نے پاکستانی باﺅلرز کی دھلائی کرتے ہوئے 1 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 106 گیندوں پر 115 رنز بنا ڈالے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”عامر اگر بال اندر لانی ہے تو بولو نا میری جان میں۔۔۔“ محمد عامر نے آﺅٹ سوئنگ کے بجائے ان سوئنگ کروائی تو کپتان نے ان سے کیا کہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پاکستانی شائقین کرکٹ سرفراز احمد کی جانب سے کھلاڑیوں پر بہت زیادہ چلانے کی شکایت کرتے بھی نظر آئے کہ اگر وہ کھلاڑیوں پر چیخنے چلانے پر ہی توجہ دیں گے تو اس سے ان کی کارکردگی تو متاثر ہو گی۔ کین ولیم سن کی سنچری کے باعث نیوزی لینڈ نے 315 رنز بنائے اور پاکستان 61 رنز سے یہ میچ ہارا۔

مزید : کھیل