”میچ میں شکست اس وجہ سے ہوئی کیونکہ۔۔۔“ سرفراز احمد نے بالآخر شکست کی وجہ بتا ہی دی مگر ساتھ ہی ایسی بات بھی کہہ دی کہ پاکستانیوں کا دکھ اور غم غصے میں بدل گیا، جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”دھیان کر کپتان“

”میچ میں شکست اس وجہ سے ہوئی کیونکہ۔۔۔“ سرفراز احمد نے بالآخر شکست کی وجہ ...
”میچ میں شکست اس وجہ سے ہوئی کیونکہ۔۔۔“ سرفراز احمد نے بالآخر شکست کی وجہ بتا ہی دی مگر ساتھ ہی ایسی بات بھی کہہ دی کہ پاکستانیوں کا دکھ اور غم غصے میں بدل گیا، جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”دھیان کر کپتان“

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم نے کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز کو مشکل قرار دیتے ہوئے اہم کھلاڑیوں کے کیچ چھوڑنے کو شکست کی وجہ قرار دیدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پہلا میچ ہار کر بھی پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری مل گئی، وہ کام ہو گیا جس کا چیمپینز ٹرافی کے بعد پاکستانیوں اور سابق کرکٹرز کو شدید انتظار تھا، جان کر آپ بھی کہیں گے ”یا اللہ تیرا شکر ہے“

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ یہ کنڈیشنز ہمارے لئے بہت مشکل تھیں تاہم نیوزی لینڈ کے بلے بازوں اور بالخصوص کین ولیم سن کو کریڈٹ دینا چاہتا ہوں جنہوں نے بہت اچھی بیٹنگ کی۔ 

انہوں نے اہم کھلاڑیوں کے کیچ ڈراپ ہونے کو میچ میں شکست کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کیچ پکڑ لئے جاتے تو مقابلہ اچھا ہوتا لیکن امید ہے کہ ہم مل کر بیٹھیں گے اور اگلے میچ کیلئے نئی حکمت عملی کیساتھ میدان میں اتریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ ابتدائی 2 اوورز میں 2 کھلاڑی آﺅٹ ہونے سے نقصان ہوا جس کے بعد میچ میں واپس آنا مشکل ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”عامر اگر بال اندر لانی ہے تو بولو نا میری جان میں۔۔۔“ محمد عامر نے آﺅٹ سوئنگ کے بجائے ان سوئنگ کروائی تو کپتان نے ان سے کیا کہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

دلچسپ امر یہ ہے کہ خود سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کا اس وقت کیچ چھوڑا جب وہ 26 کے انفرادی سکور پر بیٹنگ کر رہے تھے اور بعد ازاں انہوں نے 106 گیندوں پر 1 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز بنا ڈالے۔ شائقین کرکٹ سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کے کیچ ڈراپ کرنے پر بھی کافی نالاں دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید : کھیل