چیئرمین میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کا پریس کلب کی نئی عمارت بنانے کا اعلان، سالانہ گرانٹ کے چیک تقسیم

چیئرمین میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کا پریس کلب کی نئی عمارت بنانے کا اعلان، سالانہ ...
چیئرمین میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کا پریس کلب کی نئی عمارت بنانے کا اعلان، سالانہ گرانٹ کے چیک تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان ہاشمی) میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے چیئرمین حاجی خالد سراج سومرو نےکہا ہےکہ صحافی معاشرے کاامین ہے صحافی کو اپنے قلم کے ذریعے معاشرے کی فلاح وبہبود کےلیے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔خالد سراج سومرو نے تقریب میں پریس کلب کی نئی بلڈنگ بھی تعمیر کرانے کا اعلان کیا و ہ آج پریس کلب عمرکوٹ میں سالانہ گرانٹ کا چیک حوالے کرنے کی ایک مختصر تقریب سے خطاب کررہے تھے میونسپل چیرمین حاجی خالد سراج سومرو نے کہا کہ صحافی معاشرے کا امین ہے صحافی کو اپنے قلم کی تلوار سے مظلوم کی مدد کرنی چاہیے خالد سراج سومرو نےکہا کہ وہ عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ لیکر میدان سیاست میں آئے ہیں عمرکوٹ سٹی کو ایک جدید ماڈرن مثالی شہر بنایا جائے گا خالد سراج سومرو نےکہا عمرکوٹ میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کےلیے روڈز ،فراہمی آب ونکاسی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروجیکٹ جاری ہے اس وقت تقریباً ستر کروڑ روپے کے خطیر بجٹ سے ابتدائی طور فلڑیشن پلانٹ سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی شروع کردی گی ہے پریس کلب میں صدر پریس کلب عمر سومرو کو سالانہ گرانٹ کا چیک حوالے کرتے ہوئے کہا صحافی معاشرے کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرنا چاہیے صحافت ریاست کا چھوتا ستون ہے پریس کلب کے صدر عمرسومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا میونسپل چیرمین خالد سراج سومرو کی پریس کلب آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پریس کلب کے مسائل سے آگاہ کیا تقریب سے سینئر صحافیوں حاجی گل آریسر ،سید ریحان شبیر ،الیاس تھری ،رسول بخش رحمدانی وغيرہ نے بھی خطاب کیا .