اقلیتوں کی مذہبی آزادی سے متعلق امریکی الزام پر حیرانگی، انہیں بتانا چاہتاہوں پاکستان میں اقلیتیں بھائی چارے سے رہتی ہیں:وزیراعظم

اقلیتوں کی مذہبی آزادی سے متعلق امریکی الزام پر حیرانگی، انہیں بتانا ...
اقلیتوں کی مذہبی آزادی سے متعلق امریکی الزام پر حیرانگی، انہیں بتانا چاہتاہوں پاکستان میں اقلیتیں بھائی چارے سے رہتی ہیں:وزیراعظم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

گھوٹکی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کی مذہبی آزادی سے متعلق امریکی الزام پر حیرانی ہوئی تمام اقلیتوں کے نمائند ے پارلیمنٹ میں موجود ہیں،امریکا کو بتانا چاہتاہوں پاکستان میں اقلیتیں بھائی چارے سے رہتی ہیں۔

گھوٹکی میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ہندوبرادری کی تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ اسلام امن کا نام اور محبت کا پیغام ہے آج کا پاکستان جتنا میرا ہے اتنا آپ سب کا ہے،آئین کے تحت سب برابر ہیں پاکستان نے ہمیشہ اقلیتوں کا تحفظ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت ہویا وفاقی حکومت ان پراقلیتوں کو تحفظ دینا لازم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میرا ڈسٹرکٹ تھرپارکر کے دورے کا پروگرام ہے وہ دن دور نہیں چند گھنٹے میں موٹر وے سے کراچی اور حیدرآباد پہنچ سکیں گے۔شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ مٹھی میں دو نوجوانوں کا قتل افسوس ناک ہے ایسے واقعات کے ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،آئی جی سندھ کو نواجوانوں کے قتل کی تحقیقات کاکہہ دیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی