کوہلی آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

کوہلی آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
کوہلی آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

  

نئی دہلی(صباح نیوز)انڈین پریمیئر لیگ کے اگلے ایڈیشن کے لیے فرنچائزوں نے اسکواڈ میں برقرار رکھنے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کے 11ویں ایڈیشن میں کوہلی 27 لاکھ ڈالر کے ساتھ آئی پی ایل کے اب تک کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان کو ان کی گذشتہ برس کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور نے ہی دوبارہ خریدا ہے۔دوسری جانب کرس گیل کو ڈراپ کردیا گیا ہے، اس طرح وہ بگ بیش کے بعد ایک اور بڑی لیگ سے باہر ہوگئے ہیں۔رائل چیلنجرز بنگلور نے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز اور سرفراز خان کو بھی سکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : کھیل