افغانستان کے ذریعے پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں:تہمینہ جنجوعہ

افغانستان کے ذریعے پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں:تہمینہ ...
افغانستان کے ذریعے پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں:تہمینہ جنجوعہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدرکاٹویٹ سمجھ سے بالاترہے افغانستان کے ذریعے پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت بڑی طاقت بننے کی کوششیں کررہاہے جسے امریکہ کی اعانت حاصل ہے امریکہ بھارت کوتوازن بنانے کیلئے استعمال کررہاہے ۔تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ جاپانی وزیرکادورہ پاکستان خوش آئندہے پاکستان کے روس سے ا چھے تعلقات ہیں۔سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ جس د ن ٹرمپ نے پاکستان کے حوالے سے ٹویٹ کیا اسی دن امریکی صدر نے اسی روزایران کے بار ے میں بھی ٹویٹ کیا، کیامستقبل کی پالیسی ان بیانات سے ہوگی؟امریکی سفارتخانہ ان بیانات کی وضاحت کرے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد