11 سعودی شہزادوں نے تاریخ میں پہلی بار شاہی محل میں جمع ہو کر ایسا کام کر دیا کہ فوری گرفتار کر لیا گیا،ایسی خبر آ گئی کہ ملک میں کھلبلی مچ گئی

11 سعودی شہزادوں نے تاریخ میں پہلی بار شاہی محل میں جمع ہو کر ایسا کام کر دیا ...
11 سعودی شہزادوں نے تاریخ میں پہلی بار شاہی محل میں جمع ہو کر ایسا کام کر دیا کہ فوری گرفتار کر لیا گیا،ایسی خبر آ گئی کہ ملک میں کھلبلی مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب نے 11 شہزادوں کو سعودی شاہی محل کے سامنے اکھٹے ہو کر حکومت کی جانب سے کفایت شعاری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے پر گرفتار کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہزادے اپنے یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی کے معطلی کے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ،احتجاج کے باعث انہیں سعودی عرب کی ’ہیرز ‘جیل میں بھیجا گیاہے ،جہاں پر انتہائی سخت سیکیورٹی ہو تی ہے ۔سعودی عرب نے حال ہی میں معاشی اصلاحات کیلئے اقدامات کیے ہیں جن میں ویلی ایڈڈ ٹیکس بھی شامل ہے ۔
اس مقصد کے لئے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعہ کی شب رات گئے شاہی فرامین جاری کئے جن میں سول اور فوجی شعبوں میںا خدمات سرانجام دینے والے سعودی شہریوں کے لیے مہنگائی کا مقابلہ کرنے کی خاطر مالی الاو¿نس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ شاہی فرمان میں کہا گیاہے کہ 1۔ یکم جنوری 2018 مطابق 14 ربیع الثانی 1439 ہجری سے سول ملازمین اور فوجی خدمات سرانجام دینے والے سعودی شہری رواں مالی سال کے لیے سالانہ بونس کے حق دار ہوں گے۔2۔ مملکت کے سول اور فوجی شعبے میں خدمات انجام دینے والے سعودی شہریوں کو ایک سال تک مہنگائی الاو¿نس کی مد میں ماہانہ (1000) ریال دیئے جائیں گے۔3۔ سعودی عرب کے مشکل ترین جنوبی محاذ پر اگلے مورچوں میں خدمات سرانجام فوجی اہلکار (5000) ریال مالیت کے خصوصی الاونس کے حق دار ہوں گے۔
6۔ طلبہ اور طالبات کو دیے جانے والے ماہانہ بونس میں ایک سال کے لیے (10%) کا اضافہ۔4۔ پبلک پنشن ایجنسی سے ماہانہ پینشن وصول کرنے والے سعودی شہریوں کو ایک سال تک مہنگائی الاو¿نس کی مد میں اضافی (500) ریال ماہانہ دیے جائیں گے۔

مزید :

عرب دنیا -