38 لاکھ روپے کی سویٹ ڈش، کمار سنگا کارا کو وضاحتیں دینا پڑ گئیں

38 لاکھ روپے کی سویٹ ڈش، کمار سنگا کارا کو وضاحتیں دینا پڑ گئیں
38 لاکھ روپے کی سویٹ ڈش، کمار سنگا کارا کو وضاحتیں دینا پڑ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(یو این پی) اہلیہ کے ہمراہ 3.8 ملین روپے کی سویٹ ڈش کھانے پر کمار سنگا کارا کو وضاحتیں دینا پڑ گئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق سری لنکن سٹار نے مقامی ہوٹل میں اس مہنگی ’’میری می‘‘نامی سویٹ ڈش کا ذکر کیا تھا، ایک معروف شیف نے بھی اس موقع کو اپنی تشہیر کیلئے استعمال کیا،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ایک صارف نے کہا کہ سنگا کارا یوں تو خیراتی کاموں میں بھی دلچسپی لیتے ہیں مگر اس مہنگی ڈش سے انھوں نے اپنے کردار کی نفی کردی۔ ایک صارف نے لکھا کہ اس رقم سے کئی لوگوں کا بھلا کیا جا سکتا تھا،100بے گھر بچے ایک ہفتے تک اچھا کھانا کھا سکتے تھے ۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ آپ نے کیا سونا کھایا یا ہیرے؟۔جواب میں سنگاکارا نے وضاحت کی کہ کسی بھی لانچنگ تقریب میں کھانے کی رقم نہیں لی جاتی،ایک صارف نے کہا کہ بعض اوقات مارکیٹ قیمت بتائی جاتی ہے جو وصول نہیں کرتے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

کھیل -