گلو کارہ میڈونا کا ملاوی میں 4 سکول قائم کرنے کا اعلان

گلو کارہ میڈونا کا ملاوی میں 4 سکول قائم کرنے کا اعلان
گلو کارہ میڈونا کا ملاوی میں 4 سکول قائم کرنے کا اعلان

  

لاہور(یوا ین پی)امریکی گلوکارہ میڈونا نے نئے سال کے آغازمیں اس بات کااعلان کیا ہے کہ وہ مشرقی افریقہ کے ملک ملاوی میں 4 سکول قائم کریں گی۔

میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی وہ کئی سکول ملاوی میں قائم کر چکی ہیں ان سکولز کے بعد افریقی ملک میں ان کے سکولوں کی تعداد کل 14 ہوجائے گی۔میڈونا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سکولز ایک این جی اوز اور ان کے مشترکہ تعاون سے بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ان کا مقصد زیادہ سے زیادہ بچوں کو اچھی اور معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے جو ان کا حق بھی ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ میں سب کو چیلنج کرتی ہوں، آئیں ہمارے ساتھ کام کریں اور پھر دنیا بھر میں آنے والی تبدیلی کودیکھیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : تفریح