خواتین کے موضوعات پر مبنی مزید فلمیں بنانے کی ضرورت ہے:سونم کپور

خواتین کے موضوعات پر مبنی مزید فلمیں بنانے کی ضرورت ہے:سونم کپور
خواتین کے موضوعات پر مبنی مزید فلمیں بنانے کی ضرورت ہے:سونم کپور

  

ممبئی(یواین پی)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ خواتین کے موضوعات پر مبنی مزید فلمیں بنانے کی ضرورت ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے کہا کہ ان کی فلم’’ ویر دی ویڈنگ ‘‘ایک مختلف فلم ہے ، ایسی مزید فلمیں بننی چاہئیں۔ ہالی ووڈ میں خواتین کے موضوعات پر متعدد فلمیں بنائی گئی ہیں جو نہ صرف سپرہٹ ہوئیں بلکہ تفریح سے بھی بھرپور ہیں۔انہوں نے کہا خواتین کے موضوعات پر کمرشل فلموں میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری ابھی بھی 20 سال پیچھے ہے۔ آپس میں بات کرنا یا رابطہ کرنا اس وقت بہت آسان ہے جب فلم 4 خواتین کی کیمسٹری سے متعلق ہو۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : تفریح