چند ممالک کی ایران اور پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا جا سکتا :ترک صدر

چند ممالک کی ایران اور پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کو برداشت نہیں ...
چند ممالک کی ایران اور پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا جا سکتا :ترک صدر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

انقرہ(صباح نیوز)ترک صدر اردوان نے امریکا اور اسرائیل پر پاکستان اور ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب اردوان نے ایک نیوز بریفنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل پر پاکستان اور ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ چند ممالک کی ایران اور پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا جا سکتا جن میں امریکا اور اسرائیل سر فہرست ہیں۔ ایران نے بھی ملک میں حالیہ پرتشدد مظاہروں کے بعد امریکا پر ایسا ہی الزام عائد کیا تھا۔ ترکی کے ہمسایہ ملک ایران میں مہنگائی کے خلاف کئی روز تک جاری رہنے والے پرتشدد مظاہروں میں 21افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی