نیو ایئر منانے گئی انوشکا شرما کا جنوبی افریقہ کی سڑک پر رقص ،ویڈیو نے دھوم مچا دی

نیو ایئر منانے گئی انوشکا شرما کا جنوبی افریقہ کی سڑک پر رقص ،ویڈیو نے دھوم ...
نیو ایئر منانے گئی انوشکا شرما کا جنوبی افریقہ کی سڑک پر رقص ،ویڈیو نے دھوم مچا دی

  

کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی اداکارہ انوشکا شرما شوہر ویرات کوہلی کے ساتھ کیپ ٹاﺅن میں ہنی مون اور نیو ایئر منا رہی ہیں جبکہ بھارتی کھلاڑی جنوبی افریقہ کے ساتھ سیریز بھی کھیل رہے ہیں اور فارغ وقت میں دونوں سڑکوں پر جاکر خوب مزہ بھی کرتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو کیپ ٹاﺅن میں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ تصاویر بنواتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے جبکہ انوشکا شرما کی ایک ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں وہ رقص کر رہی ہیں اور خوب مزہ کر رہی ہیں ۔انوشکا شرما اس ویڈیو میں اس طرح بے فکر ہو کر ڈانس کر رہی ہیں جیسے انہیں کو بھی نہیں دیکھ رہا اور جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آ ئی تو ’آگ ‘ لگ گئی اور ان کے چاہنے والے اسے خوب سراہ رہے ہیں ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ انوشکا گلی میں کھڑے کچھ لڑکوں کے ساتھ مل کر ڈانس کر رہی ہیں تاہم اس موقع پر ویرات کوہلی بھی نظر آئے جنہوں نے اپنی شادی کی انگوٹھی اپنے گلے میں پہن رکھی ہے ۔انوشکا شرما جلد ہی ممبئی واپس آئیں گی اور شارخ خان کی نئی فلم ’زیرو ‘کی عکسنبدی شروع کریں گی۔

ویڈیو دیکھیں:

Ring ????????Husband Goals ❤️ #virushka #anushkasharma #viratkohli

A post shared by Sara (@virushka_folyf) on

مزید : تفریح