غیر قانونی شادی ہالز کو نوٹس دے کر گرادیں ،سپریم کورٹ کا ایل ڈی اے کو حکم

غیر قانونی شادی ہالز کو نوٹس دے کر گرادیں ،سپریم کورٹ کا ایل ڈی اے کو حکم
غیر قانونی شادی ہالز کو نوٹس دے کر گرادیں ،سپریم کورٹ کا ایل ڈی اے کو حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ نے ملک بھر کی عدالتوں کو حکم دیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر قائم شادی ہالز کے حق میں حکم امتناعی جاری نہ کریں۔

چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار،جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ نے لاہور رجسٹری میں لاہور میں قائم غیر قانونی شادی ہالز کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ایل ڈی حکام کو حکم دیا کہ شادی ہالوں کے مالکان کو ایک ماہ کا نوٹس دیا جائے اور غیر قانونی شادی ہالوں کو گرا دیا جائے ۔دوران سماعت ڈی جی ایل ڈی اے نے عدالت میں رپورٹ پیش کی کہ شہر کے 186شادی ہالز کا سروے کیا گیا ہے،جن میں سے صرف 9 شادی ہالز کی تعمیر قانون کے مطابق نکلی ہے،جس پر فل بنچ نے استفسار کیا کہ شادی ہالز کو سیل یا گرایا کیوں نہیں گیا؟ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایا کہ جب بھی کسی شادی ہال کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو مالکان متعلقہ عدالت سے حکم امتناعی لے آتے ،چیف جسٹس نے ڈی جی ایل ڈی اے کو حکم دیا کہ غیر قانونی شادی ہالز کے مالکان کو نوٹس دئیے جا ہیں ،اور جو غیر قانونی ثابت ہوں ان کو گرا دیا جائے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں