گلاب دیوی ہسپتال کو50لاکھ روپے عطیہ دیں ،سپریم کورٹ حمید لطیف ہسپتا ل کو حکم

گلاب دیوی ہسپتال کو50لاکھ روپے عطیہ دیں ،سپریم کورٹ حمید لطیف ہسپتا ل کو حکم
گلاب دیوی ہسپتال کو50لاکھ روپے عطیہ دیں ،سپریم کورٹ حمید لطیف ہسپتا ل کو حکم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ میں حمید لطیف ہسپتال کے بارے بھی رپورٹ پیش کردی گئی جس میں ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے نشاندہی کی کہ حمید لطیف ہسپتال کی تعمیر غیر قانونی ہے،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگر ہسپتال کی تعمیر غیر قانونی ہے تو اس کو گرا دیں۔

حمید لطیف ہسپتال کی طرف سے اس بابت جواز پیش کرنے کی کوشش کی گئی تو فاضل بنچ نے ہسپتال کے وکیل سے کہا کہ آپ پہلے 50 لاکھ روپے گلاب دیوی ہسپتال کو امداد دے کر آئیں پھر دیکھیں گے کیا کرنا ہے ۔فاضل جج نے حمید لطیف ہسپتال کے ذمہ داران کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کے ہسپتال نے اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف کے بھائی کی ڈیڈ باڈی دینے سے انکار کر دیا تھا۔ایک سال پرانی بات ہے ،پیسے پورے نہ دینے تک ہسپتال انتظامیہ نے ڈیڈ باڈی دینے سے انکار کر دیا تھا۔اس کیس کی مزید سماعت دیگر ازخود نوٹس مقدمات کے ساتھ ہوگی ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور