وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد عمران علی یوسف کے خلاف 2کروڑ50لاکھ روپے ریکوری کا دعویٰ دائر

وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد عمران علی یوسف کے خلاف 2کروڑ50لاکھ روپے ریکوری کا ...
وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد عمران علی یوسف کے خلاف 2کروڑ50لاکھ روپے ریکوری کا دعویٰ دائر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نمبر 4میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کے خلاف 2کروڑ50لاکھ روپے ریکوری کا دعویٰ دائر کردیا گیا۔

یونائٹڈ بینک ڈیوس روڈ برانچ کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کے داماد عمران علی یوسف کواڑھائی کروڑ روپے کا نادہندہ قرار دے دیا گیا ہے۔ بینک کی طرف سے احسن مسعود ایڈووکیٹ نے عمران علی یوسف کے خلاف ریکوری کا دعویٰ بینکنگ عدالت نمبر 4 میں دائر کیا گیا ہے ۔عدالت میں بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عمران علی یوسف نے بینک سے اڑھائی کروڑ روپے کی رقم بطور قرض لی لیکن بعد میں رقم واپس نہ کی گئی۔ عمران علی یوسف کو متعدد بار رقم جمع کرانے کی مہلت دی لیکن بینک کو رقم نہ دی گئی جس پر عدالت میں دعویٰ دائر کیا جا رہا ہے۔وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران علی یوسف سے رقم دلوائی جائے۔عدالت نے دعوے پر احسن مسعودایڈووکیٹ کی ابتدائی بحث کے بعد عمران علی یوسف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28جنوری کو طلب کر لیاہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور