عمران خان کی روحانی پیشوا سے مبینہ طور پر تیسری شادی ؟ آخر کار محترمہ بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا میدان میں آ گئے واضح اعلان کر دیا

عمران خان کی روحانی پیشوا سے مبینہ طور پر تیسری شادی ؟ آخر کار محترمہ بشریٰ ...
عمران خان کی روحانی پیشوا سے مبینہ طور پر تیسری شادی ؟ آخر کار محترمہ بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا میدان میں آ گئے واضح اعلان کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عمران خان کی روحانی پیشوا بشریٰ بی بی کے صاحبزادے محمد موسیٰ مانیکا نے شادی کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسیٰ مانیکا کاکہناتھا کہ یہ خبر درست نہیں ہے ،کوئی نکاح نہیں ہواہے ،میں نے اپنی والدہ سے اس بارے میں بات کی ہے اور انہوں نے مجھے بتایا کہ کوئی شادی نہیں ہوئی اور یہ سب بے بنیاد خبریں ہیں ۔فرحہ جبین کے گھر میں تقریب کے حوالے سے سوال پر موسیٰ مانیکا کا کہناتھا کہ ان کے گھر میں کوئی تقریب نہیں ہوئی ہے ۔

اس موقع پر صحافی عمر چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت نازک معاملہ ہے ،ایک طرف علیحدگی ہوئی ہے اور دوسری طرف شادی کی خبریں ہیں ،میرے لیے یہ مشکل مرحلہ تھا جب میں نے موسیٰ مانیکاکے والد سے اس بارے میں بات کی ،موسیٰ کے والد نے مجھے بتایا کہ ان کی علیحدگی ہو چکی ہے اور ان کے بقول علیحدگی کی وجہ روحانی ہے۔ عمر چیمہ کی اس بات پر موسیٰ مانیکا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ نے میرے والد کو فون کیا تھا تومیں وہیں موجود تھا لیکن انہوں نے شادی کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ۔

عمرچیمہ نے موسیٰ مانیکا کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی خبر میں یہ لکھا ہے کہ مانیکا صاحب نے اس چیز کی تردید کی ہے ،میں پورے وثوق کے ساتھ بات کر رہاہوں اور میں 200 فیصد کنفرم کرتاہوں اپنی خبر کو ۔عمر چیمہ نے کہا میں نے اس خبر پر مفتی سعید سے بھی تین مرتبہ یہ الفاظ لولتے ہوئے پوچھا کہ ’آپ اس خبر کی تردید کرتے ہیں ،کیا آپ نے یکم جنوری کو نکاح نہیں کروایا ؟‘ ، لیکن مفتی سعید نے کوئی جواب نہیں دیا اور خاموشی اختیار کی ۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی جیونیوز کے صحافی عمر چیمہ نے عمران خان کی تیسری شادی کی خبر دی تھی جس کی بشریٰ بی بی کے بیٹے کی جانب سے تردید کر دی گئی ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی