شادی ایک نجی معاملہ ،اگر عمران خان کی شادی ہوئی تو انہیں مبارک باد دیتاہوں :بلاول بھٹو زرداری

شادی ایک نجی معاملہ ،اگر عمران خان کی شادی ہوئی تو انہیں مبارک باد دیتاہوں ...
شادی ایک نجی معاملہ ،اگر عمران خان کی شادی ہوئی تو انہیں مبارک باد دیتاہوں :بلاول بھٹو زرداری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کسی کی بھی شادی ایک نجی معاملہ ہے جس کو اس طرح نہیں پھیلانا چاہیے اگر عمران خان نے شادی کرلی ہے تو ان کو مبارک باد دیتاہوں اور اگر معاملہ اس کے برعکس ہے تو پھر ایسی خبریں چلانا غیرذمہ دارانہ رویہ ہے۔

بنگالی وزیراعلیٰ ممتابینرجی نے مغربی بنگال کا نام بدلنے کی تجویز دیدی

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نیب کے ذریعے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنارہی ہے، انتقام کی سیاست ان کا وطیرہ ہے لیکن ہم جھوٹے کیسز سے نہیں ڈرتے، ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے اور اگر یہ نہ ہوسکا تو یہ مسلم لیگ ن کی سب سے بڑی ناکامی ہوگی۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیاسی صورتحال خراب ہے اور حکمران جماعت کے خلاف بغاوت شروع ہوچکی ہے جو قومی سطح پر جاتی دکھائی دے رہی ہے، اس صورت حال میں پیپلزپارٹی کا کوئی کردار نہیں کیوں کہ بلوچستان میں ہمارا ایک بھی ایم پی اے نہیں ہے تو وہاں ہمارا منفی سیاسی کردار کیسے ہوسکتا ہے۔چئیرمین پی پی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر میدان میں اتریں گے، ہمارا سندھ میں ریکارڈ بہترین ہے، عوام کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ہم ن لیگ کے خلاف الیکشن لڑنے جارہے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور