’ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اس وقت بہت خوفزدہ ہیں کہ یہ راز کہیں سب کے سامنے نہ آجائے‘ ایسا کام ہوگیا کہ ٹرمپ کا پورا خاندان ہی ہل کر رہ گیا

’ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اس وقت بہت خوفزدہ ہیں کہ یہ راز کہیں سب کے سامنے ...
’ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اس وقت بہت خوفزدہ ہیں کہ یہ راز کہیں سب کے سامنے نہ آجائے‘ ایسا کام ہوگیا کہ ٹرمپ کا پورا خاندان ہی ہل کر رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی مصنف مائیکل وولف کی ڈونلڈٹرمپ اور ان کے خاندان کے متعلق کتاب’فائر اینڈ فیوری‘ کے انکشافات نے تہلکہ مچا رکھا ہے۔ اب تک منظرعام پر آنے والے اقتباسات میں ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے متعلق زیادہ تر انکشافات موجود تھے تاہم اب ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور جیرڈ کشنر کے بارے میں بھی ایسی باتیں سامنے آ گئی ہیں کہ پورا ٹرمپ خاندان ہل کر رہ گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق مائیکل وولف نے لکھا ہے کہ ”امریکہ کے صدارتی انتخابات میں روس کے ملوث ہونے کے متعلق جو تحقیقات جاری ہیں، ایوانکا اور جیرڈ ایف بی آئی اور امریکی محکمہ انصاف کی ان تحقیقات سے انتہائی خوفزدہ ہیں۔ انہیں ڈر ہے کہ تحقیقات جو رخ اختیار کرتی جا رہی ہیں، کہیں ان کے مالی معاملات ہی اس کی زد میں نہ آ جائیں۔“

ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ساتھ صرف اس لئے رہتے ہیں تاکہ۔۔۔ امریکی صدر کی زندگی کا سب سے شرمناک پہلو سب کے سامنے آگیا
مائیکل وولف کو وائٹ ہاﺅس کے اندرونی شخص سٹیو بینن نے کتاب کے لیے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ” ایوانکا اور جیرڈ ہی نہیں بلکہ جیرڈ کا والد چارلس کشنر بھی ان تحقیقات پر انتہائی خوفزدہ ہے۔ان تینوں کو خوف لاحق ہے کہ تحقیقات کا دائرہ ان کے کاروبار اور مالی معاملات تک پھیل گیا تو وہ بری طرح پھنس جائیں گے۔ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کو نوکری سے برخاست کرنے کا فیصلہ ان لوگوں کے ڈر کی بڑی وجہ ہے کیونکہ یہ تحقیقات بھی ایف بی آئی ہی کر رہی ہے۔جیرڈ کشنر نے بھی ٹرمپ کے اس فیصلے کی حمایت کی تھی جبکہ وائٹ ہاﺅس کے چیف آف سٹاف رینس بریبس نے اس کی مخالفت کی جس پر ٹرمپ نے انہیں بھی نکال باہر کیا۔“ رینس نے مائیکل وولف کو بتایا کہ ”میرے بعد سپیشل پراسیکیوٹر کی باری ہے۔“فائر اینڈ فیوری کے مطابق ڈونلڈٹرمپ اکثر لوگوں کو یہ بھی بتا چکے ہیں کہ جیرڈ کشنر مشرق وسطیٰ کے مسائل حل کر سکتا ہے کیونکہ وہ اسرائیل میں موجود تمام بدمعاشوں کو اچھی طرح جانتا ہے۔“

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔