ڈونلڈ ٹرمپ اور صدام حسین کے بچوں میں ایسا تعلق سامنے آگیا کہ امریکی صدر خود ہی شرم سے پانی پانی ہوگئے

ڈونلڈ ٹرمپ اور صدام حسین کے بچوں میں ایسا تعلق سامنے آگیا کہ امریکی صدر خود ...
ڈونلڈ ٹرمپ اور صدام حسین کے بچوں میں ایسا تعلق سامنے آگیا کہ امریکی صدر خود ہی شرم سے پانی پانی ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈونلڈٹرمپ اور ان کے خاندان کے حیران کن اور خفت آمیز راز افشاءکرنے والے مصنف مائیکل وولف نے اپنی کتاب ’فائراینڈ فیوری‘ میں ٹرمپ اور صدام حسین کے بیٹوں میں ایسے تعلق کا انکشاف کیا ہے کہ جان کر امریکی صدر شرم سے پانی پانی ہو گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق مائیکل وولف نے لکھا ہے کہ ”ڈونلڈٹرمپ کے بیٹوں ڈونلڈٹرمپ جونیئر اور ایرک ٹرمپ جونیئر کو ان کی پشت پیچھے لوگ صدام حسین کے بیٹوں سے تشبیہ دیتے ہیں اور انہیں انہی کے ناموں ’عودے‘ اور ’قسے‘سے پکارتے ہیں۔“

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے امریکی صدر ٹرمپ کا حکم دھجیوں میں اُڑادیا گیا، دنیا کے طاقتور ترین آدمی کے ساتھ اپنے ہی ملک میں کیا ہوگیا؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی
صدام حسین کے دونوں بیٹوں عودے اور قسے کو ظالم اور تشدد پسند خیال کیا جاتا ہے۔وہ اپنے مخالفین کے ساتھ اذیت ناک سلوک کرنے، لگژری اور پلے بوائز جیسا لائف سٹائل رکھنے اور مہنگی گاڑیوں کا ذخیرہ جمع کرنے جیسے حوالوں سے جانے جاتے ہیں۔چنانچہ سٹاف اور اردگرد موجود لوگوں کی طرف سے ٹرمپ کے بیٹوں کو عودے اور قسے کے القابات سے پکارے جانے کا انکشاف ڈونلڈٹرمپ کے لیے انتہائی شرم کا باعث بن رہا ہے۔تاہم اپنی کتاب میں مائیکل نے اس بات کی حتمی وضاحت نہیں کی کہ ان دونوں کو عودے اور قسے کے القابات سے کیوں پکارا جاتا ہے۔ ایوانکا اور جیرڈ کشنر کے برعکس ڈونلڈٹرمپ جونیئر اور ایرک ٹرمپ جونیئر اپنے باپ کے صدر بننے کے بعد وائٹ ہاﺅس منتقل نہیں ہوئے اور کوئی عہدہ نہیں لیا ۔ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد وہ ان کی ’ٹرمپ آرگنائزیشن‘ چلا رہے ہیں۔تاہم امریکی انتخابات میں روس کے ملوث ہونے کے معاملے میں ٹرمپ جونیئر کا نام سامنے آ رہا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے جون 2016ءمیں روسیوں کے ساتھ ٹرمپ ٹاور میں ملاقات کی تھی۔مائیکل وولف کو وائٹ ہاﺅس اور ٹرمپ فیملی کے ان رازوں سے آگاہ کرنے والے شخص سٹیو بینن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ جونیئر کی روسیوں سے یہ ملاقات غداری کے زمرے میں آتی ہے۔