دنیا کو ہنسانے والے مسٹر بین 63برس کے ہوگئے

دنیا کو ہنسانے والے مسٹر بین 63برس کے ہوگئے
دنیا کو ہنسانے والے مسٹر بین 63برس کے ہوگئے

  

لاس اینجلس(آن لائن)دنیا کو اپنی حرکتوں سے ہنسانے والے مسٹر بین 63برس کے ہو گئے ،ہالی وڈ اداکار روون ایٹکنسن 6جنوری کو اپنی 63ویں سالگرہ منائی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق6 جنوری 1955 کو انگلش کاؤنٹی ڈرہم میں جنم لینے والے روون نے اپنے کیریئر کا آغازبی بی سی کے ریڈیو پروگرام دی ایٹکنسن پیوپل سے کیا۔اس کے بعد انہوں نے بی بی سی سے ہی ایک کامیڈی شو ناٹ دی نائن او کلاک نیوز پیش کیا۔1990 میں انہوں نے 'دی ہیلپ لیس مسٹر بین کا پہلا کامیڈی شو پیش کیاانہوں نے مسٹر بین کے بہت سے سیکوئیلز پیش کیے۔1997 میں مسٹر بین شو کے کردار کو لے کرڈائریکٹر میل اسمتھ نے فلم بنائی، جس کا نام ہی مسٹر بین رکھا گیا۔2007 میں اسی سلسلے کی دوسری فلم مسٹر بین ہالی ڈے کے نام سے بنائی گئی ، 1995 اور 1997 کے درمیان روون ایک مقبول ٹیلی ویژن سیریز دی تھن بلیو لائن 'میں بھی جلوہ گر ہوئے۔جس میں انہوں نے ایک پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کیا تھا، ان سیریلیز میں ان کی سنجیدہ اداکاری کوبھی بہت سراہا گیا۔

نومبر 2012 میں روون نے مشہور زمانہ مسٹربین کے کردار کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا ، 2003 میں انہوں نے جیمز بونڈ سیریز کی پیروڈی فلم جونی انگلش میں بھی کام کیاجس کا سیکوئل جونی انگلش ری بورن کے نام سے 7اکتوبر 2011 کو ریلیز ہوا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : تفریح