دھاگے کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے سے آپ کیا کیا کام لے سکتے ہیں؟ جانئے وہ بات جسے جان کر آپ کی زندگی بدل جائے گی

دھاگے کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے سے آپ کیا کیا کام لے سکتے ہیں؟ جانئے وہ بات جسے جان ...
دھاگے کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے سے آپ کیا کیا کام لے سکتے ہیں؟ جانئے وہ بات جسے جان کر آپ کی زندگی بدل جائے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دھاگے کے معمول کے استعمالات سے تو ہم آگاہ ہیں لیکن اب اس کے کچھ ایسے حیران کن فوائد ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں بتائے ہیں کہ جو لوگوں کی زندگی بدل سکتے ہیں اور ہزاروں روپے کی بچت کروا سکتے ہیں۔ یہ فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔

آج ہر شخص موبائل فون استعمال کرتا ہے۔ چنانچہ ہمیں آئے روز چارجر اور ہینڈفری کے تار ٹوٹ جانے کے نقصان کا سامنا رہتا ہے۔ عموماً تار میں چارجر یا ہینڈفری کی پن کے قریب پہلے ایک دراڑ پڑتی ہے اور آہستہ آہستہ اندر سے تار بھی ٹوٹ جاتا ہے۔اگر آپ کے چارجر یا ہینڈفری کا تار بھی اسی طرح ٹوٹ رہا ہے تو اس کی دراڑ کے اندر اور اوپر اچھی طرح دھاگہ لپیٹ کر دراڑ بند کر دیں اور پھر اس دھاگے کے اوپر ’گلو‘ کے چند قطرے گرا کر دھاگے کے آخری سرا بھی اوپر ہی چپکا دیں۔ اب چند منٹ کے لیے اسے رکھ دیں اور جب گلو اچھی طرح سوکھ جائے تو استعمال شروع کر دیں۔

اگر آپ کی انگلی میں انگوٹھی پھنس گئی ہے تو سوئی کے ذریعے نچلی طرف انگوٹھی اور انگلی کے درمیان میں کوئی مضبوط دھاگہ ڈالیں اور باقی دھاگہ انگوٹھی کے سامنے انگلی پر لپیٹ دیں۔ پھر سوئی کے ذریعے انگلی اور انگوٹھی کے درمیان ڈالے گئے دھاگے کوآگے کی طرف کھینچیں، انتہائی آسانی کے ساتھ انگوٹھی اتر جائے گی۔

سردیوں میں اگر آپ کو دستانے اتار کر سمارٹ فون چلانے پر کوفت ہوتی ہے تو ایک دھاتی ڈور لیں اور فون چلانے کے لیے جو انگلی اور انگوٹھا زیادہ استعمال ہوتا ہے، دستانے پر اس انگلی اور انگوٹھے کی جگہ پر کچھ ٹانکے لگا دیں۔ان ٹانکوں کے ذریعے آپ دستانوں کے ساتھ بھی سمارٹ فون استعمال کر سکیں گے۔

گاہے ایسا بھی ہوتا ہے کہ آدمی چابی گاڑی کے اندر بھول کر گاڑی کو لاک کر دیتا ہے یا چابی گم ہو جاتی ہے تو گاڑی کا لاک کھلوانے کا مرحلہ انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ تاہم آپ یہ کام دھاگے کے ایک ٹکڑے کے ساتھ باآسانی خود بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے مضبوط دھاگے کے ایک ٹکڑے کی ایسی گانٹھ ڈالیں جو ’سلِپ‘ (Slip)ہو سکتی ہے۔ اس گانٹھ کے لیے دھاگے کے دونوں سروں کو دونوں ہاتھوں میں پکڑیں اور سیدھے ہاتھ والے سرے کو الٹے ہاتھ کے نیچے لائیں تاکہ ایک پھندہ بن جائے۔اب جس جگہ دونوں سرے مل رہے ہیں وہاں بائیں ہاتھ سے پکڑیں ۔ اب دائیں ہاتھ میں پکڑے ہوئے سرے کو پھندے کے اندر سے گزاریں۔ اس کے بعد بائیں ہاتھ والے سرے کو بھی پکڑ کر پھندے کے اندر سے گزار دیں۔اب دونوں ہاتھوں سے دھاگے کے دونوں سروں کو پکڑے اور ایک دوسرے سے دور رکھیں۔اسی حالت میں دھاگے کو لٹکائے ہوئے اس کا پھندے والا حصہ گاڑی کے دروازے میں سوراخ میں لاک کی جگہ پر ڈالیں اور اسے آگے پیچھے لیجائیں۔ جب لاک اس پھندے میں آ جائے تو دونوں سروں کو کس دیں، جس سے پھندہ بند ہو کر لاک کی پن کو جکڑ لے گا۔ اب دھاگے کو ایک طرف کھینچیں، لاک کھل جائے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس