جہاز کے ٹوائلٹ میں مسافر نے دوران پرواز ایسی حرکت کر ڈالی کہ جہاز کا رُخ ہی موڑنا پڑ گیا، پورے جہاز میں کھلبلی مچ گئی

جہاز کے ٹوائلٹ میں مسافر نے دوران پرواز ایسی حرکت کر ڈالی کہ جہاز کا رُخ ہی ...
جہاز کے ٹوائلٹ میں مسافر نے دوران پرواز ایسی حرکت کر ڈالی کہ جہاز کا رُخ ہی موڑنا پڑ گیا، پورے جہاز میں کھلبلی مچ گئی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر شکاگو سے ہانگ کانگ جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز میں ایک مسافر نے ٹوائلٹ میں ایسی غلیظ حرکت کر ڈالی کہ پائلٹ کو جہاز کا رخ موڑ کر اسے ہنگامی طور پر امریکی ریاست الاسکا میں اتارنا پڑ گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 22سالہ ویت نامی نوجوان نے جہاز کے دو ٹوائلٹس میں فرش اور دیواروں پر غلاظت پھیلا دی اور اپنی شرٹ اتار کر ایک ٹوائلٹ میں فلش کرنے کی کوشش کی جس سے ٹوائلٹ بند ہو گیا۔

جہاز کی صفائی کرتے ہوئے ائیرلائن کے پاکستانی ملازم کو امریکی خاتون کا موبائل فون مل گیا، پھر اس میں موجود تصاویر کے ساتھ کیا کیا؟ جان کر ہی ہر لڑکی کانپ اُٹھے

رپورٹ کے مطابق ٹوائلٹس میں ہر جگہ غلاظت پھیلی دیکھ کر عملے نے پائلٹ کو آگاہ کیاجس نے جہاز کو الاسکا کی طرف موڑ دیا۔ جب جہاز لینڈ ہوا تو پولیس اس نوجوان کے انتظار میں تھی اور اسے ہتھکڑیاں لگا کر ساتھ لے گئی، تاہم بعد ازاں اسے رہا ذہنی صحت کے معائنے کے لیے ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اس نوجوان کو اس کے ماں باپ زبردستی امریکہ سے واپس ویت نام بھیج رہے تھے جس پر وہ غصے میں تھا۔ والدین اسے اس کی ایسی ہی حرکتوں کی وجہ سے واپس بھیج رہے تھے۔اس کے ایک ساتھی مسافر کا کہنا تھا کہ ”اس نوجوان نے کسی مسافر یا عملے کے ساتھ کوئی بدتمیزی نہیں کی تاہم وہ زبردستی واپس بھیجے جانے پر سخت غصے میں تھا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس