ایف سی بلوچستان نے دہشت گردی کی بہت بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا:آئی ایس پی آر

ایف سی بلوچستان نے دہشت گردی کی بہت بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا:آئی ایس پی آر
ایف سی بلوچستان نے دہشت گردی کی بہت بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا:آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ایف سی بلوچستان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ایف سی بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت خفیہ اطلاعات میں مستونگ میںکارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا گیا۔برآمد شدہ اسلحہ و بارود ایک غار میں چھپایا گیا جو دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا ۔برآمد شدہ بارودی سامان میں بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود،سنائپر ،دستی بم اور آئی ای ڈیز برآمد کی گئی ہیں۔

مزید : قومی