اگلے 20سال میں مسلمان یہودیوں کو اس کام میں پیچھے چھوڑ دیں گے، امریکی ادارے نے اعلان کردیا

اگلے 20سال میں مسلمان یہودیوں کو اس کام میں پیچھے چھوڑ دیں گے، امریکی ادارے نے ...
اگلے 20سال میں مسلمان یہودیوں کو اس کام میں پیچھے چھوڑ دیں گے، امریکی ادارے نے اعلان کردیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں مسلمانوں سے منافرت ان دنوں اپنے عروج پر ہے تاہم اب وہاں سے ایک اچھی خبر بھی آ گئی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق پیو ریسرچ سنٹر نے حالیہ سروے میں بتایا ہے کہ امریکہ میں مسلمانوں کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور 2040ءتک مسلمان یہودیوں کو پیچھے چھوڑ جائیں گے اور امریکہ کی دوسری بڑی مذہبی کمیونٹی بن جائیں گے۔

ٹرمپ نے صدارتی الیکشن جیتا تو ان کی اہلیہ میلانیا کی آنکھوں میں آنسو آگئے، یہ خوشی کے نہیں بلکہ غم کے تھے کیونکہ وہ۔۔۔ ٹرمپ کا بڑا راز بے نقاب ہوگیا

سروے کے نتائج کے مطابق اس وقت امریکہ میں مسلمانوں کی آبادی 3کروڑ 45لاکھ ہے جو 2050ءتک 8کروڑ 1لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ اس وقت مسلمان امریکی آبادی کا 1.1فیصدجبکہ یہودی 2فیصد ہیں تاہم مسلمانوں کی آبادی میں لگ بھگ ایک لاکھ نفوس سالانہ کا اضافہ ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ ماہرین 2050ءتک اسلام کے دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جانے کی توقع بھی ظاہر کر چکے ہیں۔ اس وقت عیسائیت دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہے جس کے ماننے والوں کی تعداد 2ارب 30کروڑ ہے۔ دوسرے نمبر پر مسلمانوں کی تعداد 1ارب 80کروڑ ہے۔

مزید : بین الاقوامی