مردانہ کمزوری کے شکار مردوں کی مشکل سائنسدانوں نے حل کردی، سب سے آسان طریقہ بتادیا

مردانہ کمزوری کے شکار مردوں کی مشکل سائنسدانوں نے حل کردی، سب سے آسان طریقہ ...
مردانہ کمزوری کے شکار مردوں کی مشکل سائنسدانوں نے حل کردی، سب سے آسان طریقہ بتادیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین کے مطابق 70فیصد سے زائد مردوں کو زندگی میں کسی نہ کسی مرحلے پر مردانہ کمزوری کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم اب سائنسدانوں نے اس مسئلے سے نجات کابھی ایسا آسان طریقہ بتا دیا ہے کہ مردوں کی مشکل ہی حل ہو جائے گی۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”ہم اپنے جسم کے باقی تمام حصوں کو صحت مند رکھنے کے لیے ورزش کرتے ہیں لیکن جنسی اعضاءکے اردگرد موجود پٹھوں کی ورزش کا خیال نہیں رکھتے۔’پیلوک فلورز‘ (Pelvic Floors)پٹھوں کا وہ نیٹ ورک ہے جو مخصوص اعضاءکے اردگرد موجود ہوتا ہے۔ اگر ان پٹھوں کی ورزش کا اہتمام کیا جائے تو مردانہ کمزوری کو باآسانی دور کیا جا سکتا ہے۔“

’اب فحش فلموں کی اداکاروں کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ فلم بنانے کے 5 سال بعد۔۔۔‘ دنیا کا عجیب ترین قانون متعارف کروادیا گیا

سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”مذکورہ پٹھے عمر کے ساتھ ساتھ کمزور ہوتے جاتے ہیں جس سے جنسی کمزوری لاحق ہونی شروع ہو جاتی ہے۔ پیلوک فلورز کے پٹھوں کی ورزش کے لیے اپنے جسم کے مخصوص حصے کو سکیڑنے کی کوشش کیجیے، بالکل اسی طرح جیسے پیشاب کو روکنے کی کوشش میں پٹھوں کو اندر کی طرف کھینچتے ہیں۔ اس طریقے سے ان پٹھوں کو سکڑا کر 8تک گنیں اور پھر ڈھیلا چھوڑ دیں اور 10تک گن کر دوبارہ یہی عمل دہرائیں۔ صبح، دوپہر، شام، دن میں تین بار 10، 10بار یہ ورزش کرنے سے مردانہ کمزوری کے مسائل سے نجات مل جائے گی۔“

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تعلیم و صحت