نکاح کرنا سنت رسول اس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے ،عمران نے شادی کی ہے تو مبارکباد ،گلدستہ بھی بجھواؤں گا:سراج الحق

نکاح کرنا سنت رسول اس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے ،عمران نے شادی کی ہے تو ...
نکاح کرنا سنت رسول اس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے ،عمران نے شادی کی ہے تو مبارکباد ،گلدستہ بھی بجھواؤں گا:سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہنکاح کرنا سنت رسول ﷺ ہے، اس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے ،اگر عمران خان نے شادی کی ہے تو میں انہیں مبارک باد دیتا ہوں اور گلدستہ بھی بجھواﺅں گا۔

یورپ کے بارہ روزہ دورے کے اختتام پر پاکستا ن روانگی سے قبل لندن میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ٹرمپ ایک بار پھر خطے میں خونی جنگ چاہتا ہے ،ٹرمپ کے بیانات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت ہونی چاہئے ،عالم اسلام کو اپنے مسائل کے حل کیلئے متحد ہونا ہوگا۔ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات وقت پر ہوں مگر ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا ۔جن لوگوں نے اپنی جیبیں بھرنے کیلئے قومی اداروں کو تباہ کیا ان کا مواخذہ ہونا چاہئے ،صرف نواز شریف اور ان کے خاندان کے احتساب سے احتساب کا عمل مکمل نہیں ہوگا ،پانامہ لیکس کے دیگر 436کردار وں ،بنکوں سے قرضے لیکر معاف کرانے اور این آر او جیسے بدنام زمانہ معاہدے کرنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ 2018کے انتخابات ملک کے روشن مستقبل کیلئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں ،ان انتخابات نے ملک و قوم کے آئندہ رخ کا تعین کرنا ہے ،ہم بروقت انتخابات چاہتے ہیں لیکن موجودہ صورتحال برقرار رہی تو انتخابات کا بروقت انعقاد ہوتا نظر نہیں آتا ۔

انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی بیس ارب ڈالر سے زائد قیمتی زرمبادلہ ملک میں بھجواتے ہیں ،ان کو قومی قیادت کے انتخاب دینااور ملکی معاملات میںانہیں رائے دینے کا حق دینا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو اپنی مشترکہ منڈی اور کرنسی بنانی چاہئے اور مل کر اپنے مسائل کا حل ڈھونڈنا چاہئے ۔ٹرمپ کے اعلانات کے بعد ضرورت ہے کہ مسلم حکمران ادھر ادھر دیکھنے کی بجائے مدینہ کی طرف دیکھیں اور رسول ﷺ اور خلفائے راشدینؓ سے راہنمائی لیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران عیش و عشرت کی زندگی کی بجائے وسائل عوام کی فلاح پر خرچ کرتے تو آج ہر جگہ غربت اور افلاس نے ڈیر ے نہ ڈالے ہوتے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ صرف نواز شریف اور ان کے خاندان کے احتساب سے احتساب کا عمل ادھورا رہے گااس لئے ضروری ہے کہ پانامہ ،دبئی اور لندن لیکس کے دیگر کرداروں کو بھی احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے اور لٹیروں سے لوٹی گئی قومی دولت واپس لیکر تعلیم صحت اور روز گار پر خرچ کی جائے تاکہ ملک سے جہالت ،غربت ،بیماریوں اور بے روز گاری کا خاتمہ ہوسکے ۔ 

مزید :

قومی -