جھینگے مچھلی کی کسی قسم سے تعلق نہیں رکھتے،بھارت میں جامعہ نظامیہ کا فتویٰ

جھینگے مچھلی کی کسی قسم سے تعلق نہیں رکھتے،بھارت میں جامعہ نظامیہ کا فتویٰ
جھینگے مچھلی کی کسی قسم سے تعلق نہیں رکھتے،بھارت میں جامعہ نظامیہ کا فتویٰ

  

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی ریاست تلنگانا کے شہر حیدرآباد میں موجود جامعہ نظامیہ نے جھینگے کھانے کے خلاف فتوی جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق یہ فتوی جامعہ نظامیہ کے چیف مفتی محمد عظیم الدین کی جانب سے جاری کیا گیا۔ فتوے میں کہا گیا کہ جھینگے مچھلی کی کسی قسم سے تعلق نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ جھینگا مکروہ تحریم کے زمرے میں آتا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس کا کھانا حرام کھانے جیسا اور غیر واجب ہے۔ واضح رہے کہ اسلام میں اشیائے خوردونوش سے متعلق3 زمرے ہیں۔ حلال، حرام اور مکروہ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی /تعلیم و صحت