خبردار، یہ ملک مل کردنیا کو ایران کے ساتھ جنگ کی طرف لے جارہے ہیں، فرانس نے بہت بڑا الزام لگادیا

خبردار، یہ ملک مل کردنیا کو ایران کے ساتھ جنگ کی طرف لے جارہے ہیں، فرانس نے ...
خبردار، یہ ملک مل کردنیا کو ایران کے ساتھ جنگ کی طرف لے جارہے ہیں، فرانس نے بہت بڑا الزام لگادیا

  

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ چند روز سے ایران میں بدترین احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جو تقریباً فسادات کی شکل اختیار کرگئے اور درجنوں افراد ان مظاہروں کے دوران جاں بحق ہوئے۔ ان ہنگاموں کی ذمہ داری ایرانی حکام نے ان غیر ملکی طاقتوں پر ڈالی ہے جو ایران کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں اور اس کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔ اب اسی طرح کا ایک بیان فرانسیسی صدر عمانوئیل میکرون کی جانب سے بھی سامنے آگیا ہے، لیکن اہم بات یہ ہے کہ انہوں نے ان ممالک کے نام بھی بتادئیے ہیں جو مبینہ طور پر دنیا کو ایران کے ساتھ جنگ کی جانب لے کر جارہے ہیں۔

وہ خاتون جس نے 9/11 حملوں سے ایک رات پہلے ہی سارا منظر خواب میں دیکھ لیا تھا، یہ کون ہے؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

نیوز ویک کے مطابق فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب ایران کو اپنا مشترکہ دشمن سمجھتے ہوئے اس کے خلاف جنگ کا راستہ ہموار کررہے ہیں۔ عمانوئیل میکرون کا کہنا تھا کہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب ایران کو الگ تھلگ کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اور ایک ایسی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں جس کا نتیجہ خطرناک ہوگا۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا ”امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب،جو کئی طرح سے ہمارے اتحادی ہیں، نے ایک ایسا طرز عمل تیار کررکھا ہے جو ہمیں جنگ کی طرف لے جائے گا۔“

ایران میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں لوگ سڑکوں پر آ گئے لیکن اس مرتبہ مطالبہ کیاہے ؟ حکومت کے خلاف نہیں بلکہ ۔۔۔جواب آپ کے تمام انداز ے غلط ثابت کر دے گا

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں ایران کے ساتھ تاریخی نیوکلیئر معاہدہ کیا گیا اور امریکہ کے ایران کے ساتھ تعلقات میں غیر معمولی بہتری بھی دیکھنے میں آئی۔ نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے وہ ایران کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور اس کے ساتھ تعلقات کو کشیدہ سے کشیدہ تر کرتے چلے جارہے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے بھی امریکہ کے موقف کی بھرپور حمایت کی گئی ہے جبکہ سعودی عرب بھی ایران کے خلاف اپنائی جانے والی پالیسی کا حمایتی نظر آتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی