ماڈلنگ کا شوق نہیں ، صرف گلوکاری ،اداکاری تک ہی محدود رہناچاہتی ہوں:رابی پیرزادہ

ماڈلنگ کا شوق نہیں ، صرف گلوکاری ،اداکاری تک ہی محدود رہناچاہتی ہوں:رابی ...
ماڈلنگ کا شوق نہیں ، صرف گلوکاری ،اداکاری تک ہی محدود رہناچاہتی ہوں:رابی پیرزادہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور ( این این آئی) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ مجھے ماڈلنگ کا کوئی شوق نہیں ، میں صرف گلوکاری اور اداکاری تک ہی محدود رہناچاہتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں رابی پیرزادہ کا کہناتھا کہ نت نئے تجربات کرنا میری فطرت میں شامل ہے ، سوفٹ ویئر انجینئر ہونے کے ساتھ میں چھوٹے جہاز اڑانے کی تربیت بھی حاصل کر چکی ہوں ،کراٹے ماسٹر ہونے کے ساتھ بیرون ملک سے بیوٹیشن کورس بھی کر رکھا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میری بطور ہیروئن پہلی فلم ’’ شور شرابہ ‘‘ مکمل ہو چکی ہے جس کی نمائش مارچ میں کی جائے گی ۔ میں نے اپنے گارڈن ٹاؤن میں واقع بیوٹی سیلون کے بعد ڈیفنس میں بھی رابی بیوٹی سیلون بنانے کے لئے کام شروع کر دیا ہے اور اسی ماہ اسکا باقاعدہ افتتاح بھی کر دیا جائے گا ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : تفریح