کچرا سمگل کرنے کے الزام میں 8سمگلر گرفتار

کچرا سمگل کرنے کے الزام میں 8سمگلر گرفتار
کچرا سمگل کرنے کے الزام میں 8سمگلر گرفتار

  

شی جیا زوانگ(آئی این پی) چین کے شمالی صوبے ہیبی کے کسٹمز حکام نے 8مشتبہ افراد کو 20ہزار ٹن سالڈویسٹ(کچرا ) سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کسٹمز حکام کا کہناہے کہ ملزمان پلاسٹک اور دھاتوں کا کچرا امریکہ اور کینیڈ ا سے تیان جن اور گوانگ زو کی بندرگاہوں کے ذریعے جعلی پرمٹوں پر سمگل کیا کرتے تھے ،انہوں نے مئی 2016ء میں یہ دھندہ شروع کیا تھا ، وہ یہ کچرا ری سائیکل کرنے سے پہلے مقامی طورپر خریداروں کے ہاتھ بیچ دیا کرتے تھے۔ کسٹمز حکام نے انسداد سمگلنگ کے 48پولیس افسران کو کئی چینی شہروں میں بھیجا جنہوں نے 8مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا اور 20ہزار ٹن کچرا قبضے میں لے لیا ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی