چین نے شمالی کوریاکو سٹیل اور خام تیل کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کردی

چین نے شمالی کوریاکو سٹیل اور خام تیل کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کردی
چین نے شمالی کوریاکو سٹیل اور خام تیل کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کردی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ (آئی این پی) چین نے شمالی کوریا کو سٹیل ، خام تیل اور تیل مصنوعات کی برآمد پرمکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت تجارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2397 پرعملدرآمد کرتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر یہ دستاویز جاری کر دی ہے اور کہا ہے کہ یہ اقدام شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ کی طرف سے لگائی پابندیوں کے پیش نظر کیا جارہا ہے، دستاویز میں یہ واضح کیا گیاہے کہ سٹیل دیگر دھاتوں ، صنعتی مشینری ،گاڑیاں ، شمالی کوریا کو برآمد نہیں کی جائیں گے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد کی روشنی میں خام تیل کی فراہمی محدود کر دی جائے گی او ر یہ 525ہزار ٹن سے زیادہ نہیں ہو گی جبکہ صاف تیل کی مصنوعات 60ہزار ٹن سالانہ سے زیادہ برآمد نہیں جائیں گی ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی