امریکی صدر کے ہاتھ کی لکیروں نے بھانڈہ پھوڑ دیا ،دنیا کوڈرامائی طور پر چونکا دینے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے اندر کی وہ باتیں جنہیں جان کر انکے ارادوں کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے

امریکی صدر کے ہاتھ کی لکیروں نے بھانڈہ پھوڑ دیا ،دنیا کوڈرامائی طور پر چونکا ...
امریکی صدر کے ہاتھ کی لکیروں نے بھانڈہ پھوڑ دیا ،دنیا کوڈرامائی طور پر چونکا دینے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے اندر کی وہ باتیں جنہیں جان کر انکے ارادوں کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے

  

لاہور(نظام الدولہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ فیصلوں نے دنیا کو چونکا کررکھ دیا ہے ۔ امریکہ کے اندر اور باہر بھی شدید تنقید ہورہی ہے۔انکی ذہنی استعداد اور رویئے کو دیکھتے ہوئے انہیں متعصب اورایسا غصیلہ صدر کہا جارہا ہے جو اندھے فیصلے کرنے کا عادی ہے لیکن تنقید کرنے والے یہ بھول رہے ہیں کہ وہ امریکہ کے امیر ترین شخص بھی ہیں جنہوں نے کاروباری حربوں اور شوبز سے خود کو کامیاب انسانوں کی صف میں لاکھڑا کیاہے۔ صدر ٹرمپ کے ہاتھ کی تصویر سے جب ان کی شخصیت کا خاکہ بنایا جاتا ہے تو ان میں چھپا ہوا ایک شاطر شخص اپنے اندرو نی جذبات و خیالات کے ساتھ ابھر کر سامنے آجاتا اور اپنے خیالات کوعملی طور پر مکمل ہوتا دیکھنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی اقدامات اور فیصلوں کا اندازہ کرنے کے لئے ان کی شخصیت کا مطالعہ دست شناسی کی مدد سے کرلیا جائے تو انکی قیادت میں امریکہ کے بدلتے چہرے کو سمجھنا آسان ہوجائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی ہتھیلی مربع ہے ،جبکہ انگلیاں ہتھیلی کی نسبت چھوٹی ہیں۔جس کا مطلب ہے کہ وہ عمل پر یقین رکھتے ہیں۔انکے اندر ایسی توانائی موجود ہے جو انہیں نہ تھکنے دیتی ہے نہ رکنے۔ وہ بڑی تیزی سے اپنے خیالات پر عمل کرتے ہیں۔

عمران خان کی تیسری شادی کامیاب رہے گی یا نہیں ؟ معروف ماہر علم نجوم سامعہ خان نے پی ٹی آئی چیئرمین کی زندگی کے حوالے سے سب سے بڑی پیشگوئی کر دی

ڈونلڈ ٹرمپ کا انگوٹھا انکی فطرت کے تین پہلووں کو آشکار کرتا ہے۔وہ ڈرامائی طور پر لچک رکھتے ہیں،متکبر ہیں،اپنے کام کروانے کے لئے پیسہ بے دریغ استعمال کرتے ہیں۔ایسا انسان سچویشن سے فائدہ اٹھانے کا ماہر ہوتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی دماغی اور زندگی کی لکیریں آغاز میں جڑی ہوئی ہیں اور ان میں مقام اتصال پر جزیرے موجود ہیں۔ جبکہ دماغی لکیر آخر میں قمر کے ابھار کی جانب ہلکی سی مڑ جاتی ہے۔۔ان کا ابھار قمر ،ابھار مشتری اور زہرہ کا ابھار بھی بھرے ہوئے ہیں جو ایسے انسان کیجبلت بیان کرتے ہیں جو کسی بھی معاملے پر کلئیر ہوتا ہے اور اسکے بعد عملی قدم اٹھاتا ہے۔اس میں لکھنے اور آرٹسٹک کام کرنے کی بدرجہ اتم صلاحیت ہوتی ہے لہذاوہ اپنے مقاصد میں کامیابی کے لئے اگریسو رویہ اپناتے ہیں لیکن جب مقابل انہیں قائل کرنا چاہے اور ڈٹ جائے تو وہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ڈرامائی طور پر نارمل رویہ اختیار کرلیتے ہیں۔ایسے انسان میں دوسروں کو شاک پہنچانے کی جبلت ہوتی ہے۔ایسے انسان کو لوگ ڈرامے باز بھی کہیں تو کوئی عجیب بات نہیں ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا سیاسی کیرئیر اور موجودہ منصب فائز ہوتے ہوئے انکے رویہ کودیکھ کر انکے ڈرامائی کردار کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ ان کے دل دماغ کی لکیروں کے درمیان ایک ایسی لکیر موجود ہے جو اکثر ایسے لوگوں میں پائی جاتی ہے جوتوقع اور مخالفت کے باوجود دوسروں پر انحصار کئے بغیر خود ایسے کام کرگزرتا ہے اوران کے مخالف زچ ہوجاتے ہیں۔یہ ہوا کے مخالف چلنے والے لوگ ہوتے ہیں ۔ اور اپنی روش کو آخر دم تک نہیں چھوڑتے۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم