سانحہ ماڈل ٹاون،عوامی تحریک کی سٹیرنگ کمیٹی کے ا جلاس کاشیڈول تبدیل

سانحہ ماڈل ٹاون،عوامی تحریک کی سٹیرنگ کمیٹی کے ا جلاس کاشیڈول تبدیل
سانحہ ماڈل ٹاون،عوامی تحریک کی سٹیرنگ کمیٹی کے ا جلاس کاشیڈول تبدیل

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے ،اب اجلاس کل کی بجائے پیر کو ہوگا۔

نجی چینل ”دنیا نیوز “کا اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے پاکستان عوامی تحریک کی سٹیرنگ کمیٹی کے ا جلاس کاشیڈول تبدیل کردیا ہے ،نئے شیڈول کے مطابق سٹیرنگ کمیٹی کااجلاس پیرکودوپہر 3 بجے ہوگا۔

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کے اعلامیہ کے مطابق یہ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ،آل پارٹیزکانفرنس کے اعلامیہ کے مطابق شہبازشریف،راناثنااللہ ودیگرکے ا ستعفے مانگے تھے جس کی حکومت کوآخری ڈیڈلائن کل تک تھی۔طاہرالقادری کل کمیٹی کے ا رکان سے ٹیلیفونک رابطہ کریں گے ،سٹیرنگ کمیٹی پیرکوحکومت مخالف ممکنہ احتجاج کااعلان کرےگی،کمیٹی میں پی ٹی آئی،عوامی مسلم لیگ ، پیپلزپارٹی،ق لیگ کے ا رکان شامل ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور