مصر،گرم ہوا کے غبارے کو حادثہ،ایک سیاح ہلاک دیگر زخمی

مصر،گرم ہوا کے غبارے کو حادثہ،ایک سیاح ہلاک دیگر زخمی
مصر،گرم ہوا کے غبارے کو حادثہ،ایک سیاح ہلاک دیگر زخمی

  

قاہرہ(آئی این پی)مصر میں غیرملکی سیاحوں کو منظر بینی کرانے والے گرم ہوا کے ایک غبارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے نتیجے میں ایک سیاح ہلاک اور دیگر 7سیاح زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری حکام کا کہنا ہے کہ غیرملکی سیاحوں کو منظر بینی کرانے والے گرم ہوا کے ایک غبارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ اس واقعے میں جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والا ایک سیاح ہلاک ہو گیا جبکہ اس واقعے میں دیگر 7سیاح زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ غبارے کو یہ ہنگامی لینڈنگ تیز ہواں کی وجہ سے کرنا پڑی۔ واضح رہے کہ سن 2013 میں بھی مصر میں گرم ہوا کے غبارے کے حادثے میں 19 سیاہ ہلاک ہو گئے تھے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی