’’بھارت میں نیشنل چمپئین شپ جیتنے والی 3خواتین باکسرز نے انعام میں ملنے والا ’’قیمتی تحفہ ‘‘ ریاستی وزیر کے منہ پر دے مارا ‘‘ انعام تھا کیا ؟تفصیل جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

’’بھارت میں نیشنل چمپئین شپ جیتنے والی 3خواتین باکسرز نے انعام میں ملنے ...
 ’’بھارت میں نیشنل چمپئین شپ جیتنے والی 3خواتین باکسرز نے انعام میں ملنے والا ’’قیمتی تحفہ ‘‘ ریاستی وزیر کے منہ پر دے مارا ‘‘ انعام تھا کیا ؟تفصیل جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  

چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں آئے روز کوئی نا کوئی ایسا واقعہ پیش آتا ہے جس سے ہندوستانی حکومت کی جگ ہنسائی ہوتی ہے لیکن مودی سرکار مسلسل بے عزتی کے بعد بھی کوئی شرم محسوس نہیں کرتی ،اب خبر آئی ہے کہ بھارت کی ریاستی ہریانہ حکومت نے گزشتہ سال نومبر میں نیشنل چمپئن شپ میں کامیاب ہونے والی جن چھ خواتین باکسروں کو تحفہ میں گائے دی تھی ، ان میں سے تین باکسروں نے اپنی گائیں واپس کردی ہیں،ان خواتین باکسرز کا کہنا ہے کہ گائیں اب دودھ نہیں دے رہی ہیں اور انہیں نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ وہ انکے اہل خانہ پر حملہ بھی کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر کے ہاتھ کی لکیروں نے بھانڈہ پھوڑ دیا ،دنیا کوڈرامائی طور پر چونکا دینے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے اندر کی وہ باتیں جنہیں جان کر انکے ارادوں کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے

بھارتی نجی ٹی وی ’’انڈیا ٹی وی ‘‘ کے مطابق گذشتہ سال نیشنل چمپیئن شپ کے منعقدہ باکسنگ مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والی 6خواتین کھلاڑیوں کو ریاست ہریانہ حکومت نے انعام کے طور پر’’گائے ‘‘ کا تحفہ دیا تھا  تاہم ان چھے میں سے تین کھلاڑیوں نے حکومت کو یہ کہہ کر انعام میں ملنے والی گائیں واپس کر دی ہیں کہ اب نہ تو یہ دودھ دیتی ہیں اور نہ ہی ان کے کسی کام کی ہیں ،الٹا انہیں سنبھالنا ان کے لئے مسئلہ بنا ہوا ہے بلکہ یہ ان کے گھر والوں پر حملہ آور بھی ہوتی ہیں ، اس لئے اب وہ انہیں سنبھال نہیں سکتی جس کی وجہ سے انعام میں ملنے والی گائیں حکومت کو واپس کر دی ہیں ۔واضح رہے کہ ریاست کے ڈیری کے وزیر اوم پرکاش دھنکر نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ ریاستی حکومت کھیل میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو انعام میں گائے دے گی، انہوں نے گائے کے فوائد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ گائے کے دودھ میں موٹاپا کم ہوتا ہے اور یہ باکسر کیلئے فائدہ مند ہوتا ہے، گائے کافی ایکٹو ہوتی ہے جبکہ بھینس دن بھر سوتی رہتی ہے،خواتین باکسر زنے ملک کا نام اونچا کیا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ آگے بڑھیں۔ریاستی وزیر کے اس بھاشن کے باوجود دن بھر متحرک رہنے والی خواتین باکسرز نے ڈھیلی ڈھالی گائے ریاستی وزیر کو واپس کر کے انہیں شرمندہ کر دیا ہے۔

مزید : کھیل