کرناٹک میں ہندوں سے زیادہ مسلمانوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ،ریاستی وزیر داخلہ کا انکشاف

کرناٹک میں ہندوں سے زیادہ مسلمانوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ،ریاستی وزیر ...
کرناٹک میں ہندوں سے زیادہ مسلمانوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ،ریاستی وزیر داخلہ کا انکشاف

  

بنگالورو(آئی این پی) بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے اپوزیشن کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کی جانب سے اقلیتوں کو خوش کرنے کی پالیسی کی وجہ سے فرقہ وارانہ فسادات میں اضافہ ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک حکومت کے وزیر داخلہ رامالنگا ریڈی کا کہناہے کہ نسل، مذہب اور سیاسی رجحانات سے قطع نظر مجرموں پر کریک ڈان کیا گیاہے۔2013اور 2017کے دوران 670مسلمانوں کو فرقہ وارانہ فسادات پر گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار شدہ ہندووں کی تعداد 578تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ 3برسوں میں کل 1254افراد گرفتار کئے گئے جس میں 6کرسچن شامل ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی