صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کو ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی

صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کو ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی
صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کو ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت ایوان وزیراعلی میں علماءکنونشن انعقاد ہوا ، جس میں صوبائی وزرائ، اراکین اسمبلی اور ملک بھر سے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءکرام نے شرکت کی ۔تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءنے علما ءکانفرنس 2018میں رانا ثناءاللہ کے حق میں بیان دے دیا۔علماءانتشار پھیلانے والوں کے خلاف یک زبان ہو کر ملک کی سا لمیت کے لیے حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے۔

وزیراعلی نے ختم نبوتﷺ کے معاملے اور امریکی صدر کے ٹویٹ پر پرجوش اور مدلل تقریر کی ۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ رانا ثنا ا للہ نے ختم نبوت کے حوالے سے دیے گئے بیان کی صفا ئی پیش کردی ہے اور قادیانوں کے حوالے سے اپنا موقف بھی واضح کر چکے ہیں۔ جس کے بعد بحث کی کوئی گنجائش نہیں رہتی۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناءا للہ نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوتﷺ میرے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔ ختم نبوت ﷺپر ایمان نہ رکھنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے ۔انہوں نے قادیانیوں کو کافر اور غیر مسلم قرار دیتے ہوے کہاکہ قادیانی دین اسلام کے اندر فتنے کا سبب ہیں۔علماءکرا م نے پنجاب کی ترقی کے حوالے سے وزیراعلی شہبازشریف کے اقدامات کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ علماءکے کنونشن کا انعقاد خوش آئند امر ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور